3 ستمبر 2012 - 19:30

شام نے اپني سرحدوں کے قريب ہر قسم کے سيٹلائٹ سسٹموں کي تنصيب کے بارے ميں سخت متنبہ کيا ہے-

ابنا: شام کي وزارت اطلاع رساني نے يہ انتباہ ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد ديا ہے جن ميں کہا گيا ہے کہ قطر اور فرانس کے ماہرين شام کي سرحد کے قريب لبناني علاقوں وادي خالد اور تلال اکروم ميں سيٹلائٹ کميونيکيشن سسٹم نصب کر رہے ہيں-
شام کي وزارت اطلاع رساني کے مطابق قطر کي انٹيلي جينس مسلح دہشتگردوں کے لئے ريڈيو اور ٹيلي ويژن چينل شروع کرنے کے  لئے يہ ساز و سامان نصب کر رہي ہے-
شام کي وزارت اطلاع رساني کا کہنا ہے فرانس کے ماہرين بھي ايک سيٹلائٹ سسٹم لبنان کي سرحدوں کے اندر نصب کر رہے ہیں جسکا مقصد اسرائيل اور شامي باغيوں کے درميان رابطوں کو مضبوط بنانا ہے-

.....

/169